حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۱۴ اور ۱۵ نومبر کو الصراط میڈیا نے آن لائن سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے عنوان سے دو روزہ تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ۲۰۷ بچوں نے شرکت کی ۱۴ نومبر کو مقابلہ لڑکیوں کی درمیان منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں منتظمین اور ججز سبھی خواتین تھیں مقابلہ کے لئے چار گروپس بنائے گئے تھے۔
۴ سے ۶ سالُ کے بچوں کا ایک گروپ
۷ سے سے ۹ سال کے بچوں کا گروپ
۱۰ سے ۱۳ سال کے بچوں کا گروپ
۱۴ سے ۱۸ سال کے بچوں کا ایک گروپ تھا۔
۱۵ نومبر کو آن لائن تقریری مقابلہ لڑکوں کے درمیان تھا ان مقابلوں میں کل ۲۰۷ بچوں نے شرکت کی ان مقابلوں کے لئے دس عنوانات دئیے گئے تھے جن پر شرکاء نے بہت ہی خوبصورت تقاریر کیں مغرب کی اسلام مخالف پالیسیوں کی مذمت بھی کی گئی اور آزادی اظہار و افکار محض ایک فریب ہے مگر ہمیں اپنے آپ کو رسول کے اخلاق کریمانہ سے مزین کرکے اسلام اور رسول اسلام کی شبیہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رہنے والے مومنین اور مذہبی اداروں کو ایک دوسرے سے قریب ہونے کا موقع ملا ساتھ ہی ان اداروں کی دینی مذہبی و تربیتی سر گرمیوں سے با خبر ہونے کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ملا
تقریب انعامات سے جہاں منتظمین نے خطاب کیا وہیں علمائے کرام کی شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔
آکلینڈ نیوزی لینڈ سے خطیب اہلیت جناب عابد جعفری نے اس پروگرام کو خوش آئند قرار دیا سڈنی سے حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد شعيب نقوي نے اپنی تقریر کے ذریعے بچوں کی حوصلہ افزائی کی سفر کی تھکان کے باوجود حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد نجم السبطين حسني نے مختصر مگر جامع تقریر فرمائی اور میلبورن کی نمائندگی کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمين شيخ كميل مھدوی نے ایسے پروگراموں کی افادیت پر زور دیا اور اس اقدام کو سراہا حجۃ الاسلام شيخ عنايت اللہ زارا نے اس عمل کو بر وقت اور تر بیتی قرار دیا آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي نے تمام شرکاء و منتظمین و والدین کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا مغرب میں آپ اسلام کے نمائندے ہیں آپ اسلام کی آواز ہیں اور آپ کی ذمہ داری ہے دشمن کی سازش کو نا کام کر دیں اور اسلام کا صحیح چہرہ پیش کریں۔
آخر میں مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا جس کا بچے بے چینی سے انتظار کر رہے تھے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تمام کیٹیگیریز میں ۱۰۰ ڈالر کا انعام دیا گیا دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ۷۰ ڈالر کا انعام اور تیسری پوزیشن حاصل کر نے والوں کو ۵۰ ڈالر انعام دیا گیا۔
بقول مولانا you all are winner آپ سب کامیاب ہیں اور شرکاء کو سر ٹییفیکیٹ دئیے گئے اور چار کتابیں pdf کی صورت دی گئیں؛
20 selected sayings of prophet Muhammad saw
Prophet Muhammad (saw) in nehjul balagha
50 life style of prophet Muhammad Musrafa saw
40 Fact about Prophet Muhammad saw
ان پروگرامز کی خوبی جناب زین محسن اور انکے ساتھیوں کی نظامت تھی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ۴۵ والینٹییرز اور ۱۷ ججوں اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی تمام دینی و مذہبی انجمنوں اور اداروں کا نمایاں رول رہا
یہ پروگرام گرچہ الصراط میڈیا نے آرگنائز کیا تھا جو اس سے قبل مقابلہ حسن قرائت اور بچوں کے محرم کے پروگرام آرگنائز کر تا رہا ہے اس کا مقصد مغرب میں رہنے والے بچوں کے اسلامی خطوط پر تربیت کی جائے اور اس میں ڈاکٹر عرفی ہاشمی اور انکی اہلیہ ، جناب اوصاف حیدر اور انکی اہلیہ ، جناب زین محسن اور انکی اہلیہ اود جناب وجیہ ہاشمی اور انکی اہلیہ کی شب و روز کے محنت شاقہ کا ثمر ہے۔
لوگوں کی طرف سے یہ اصرار تھا اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئے اور الصراط نے خندہ پیشانی اے تجویز کو قبول کیا اور انشاء اللہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرام ہوتےرہیں گے۔